11 اپریل 2012 - 19:30

کراچي … پوليس نے موچکو کے علاقے ميں ايک مکان پر چھاپا مار کر دستي بموں، راکٹ لانچر اور اينٹي ايئرکرافٹ گن سميت بڑي تعداد ميں اسلحہ برآمد کرليا ہے.

ابنا: ايس ايس پي ويسٹ کے مطابق پوليس نے موچکو کے علاقے ميں خفيہ اطلاع پر ايک بند مکان پر چھاپا مارا ہے جہاں سے بڑي تعداد بھاري اسلحہ برآمد کيا گيا ہے. ايس ايس پي ويسٹ نے بتايا ہے کہ مکان سے 100 دستي بم ، 15راکٹ لانچر اور گولے، اينٹي ايئر کرافٹ گن اپنے قبضے ميں لے لي گئي ہيں جبکہ مکان سے تين بڑے راکٹس اور 50 چھوٹے آر پي جيز بھي برآمد ہوئے ہيں. واضح رہے کہ اس علاقے کے قريب اہم حساس تنصيبات واقع ہے جن ميں پي اے ايف بيس اور ديگر فوجي مقامات شامل ہيں.  .......

/169